Featuredاسلام آباد

پرائیویٹ ملکی اورغیر ملکی ایجنسیوں اور قانونی ماہرین کی خدمات حاصل

منی لانڈرنگ کیسوں کو چلانے کیلئے ایک مرکزی اثاثہ ریکوری آفس بنایا جائے گا جہاں اینٹی نارکوٹکس فورس ، کسٹم، آئی آر ایس، ایف آئی اے اور نیب کے افسران کو تعینات کیا جائے گا

بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات تخریبی فنانس میں استعمال ہونے پرمقدمات قائم کیے جائیں گے مقدمات چلانے کیلئے قانونی ماہرین کےعلاوہ متعلقہ محکموں کے افسران کی خدمات بھی لی جائیں گی۔

ضبط شدہ مال کی نگرانی کیلئے الگ سےعملہ متعین کیا جائے گا۔ نیب اور ایف آئی اے کی رہنمائی کیلئے لا آفیسرز مقرر کیے جائیں گے۔ پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین کیلئے مارکیٹ سے ایجنسیوں کی خدمات بھی لی جائیں گی۔

یہ بھی پڑ ھیں:اینٹی منی لانڈرنگ سیل قائم

اس سے قبل حکومت نے کہا تھا کہ فیٹف نے مختلف شعبوں میں پیش رفت پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 24 پوائنٹس کے حوالے سے زبردست کام کیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے کاؤنٹر فنانس ٹیرارزم کے حوالے سے جامع پیش رفت کی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹیرر فنانس کے خلاف ایکشن بھی لیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے لسٹڈ افراد اور ان کے اداروں کے اثاثوں کو اپنی تحویل میں لیا اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کی مجموعی طور پر تعریف کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close