یو اے ای نے پاکستان سمیت چار ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی
4 ملکوں سے یو اے ای آنے والی تمام پروازوں پر پابندی ہوگی پاکستان سمیت 4 ممالک کے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے
پاکستان ،بنگلہ دیش،سری لنکا اور نیپال سے یواے ای آنے والی پروازوں پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق بدھ 12 مئی سے ہوگا۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 89 لاکھ70ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 لاکھ 6 ہزار 746 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 65لاکھ 17ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 95 ہزار812 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 76 ہزار 781 متاثر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کینیڈا جانے والے تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 46 ہزار 146افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں 57 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 392 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس میں 48 لاکھ 80ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 326ہے۔
برطانیہ میں 44 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار605 اموات ہوچکی ہیں۔