Featuredاسلام آباد

مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد : این سی او سی نے مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کی اجازت دے دی، ٹرانسپورٹ کو بھی 16 مئی سے چلانے کی اجازت مل گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں عید کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے عید تعطیلات میں ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔

این سی او سی نے تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سترا کے بجائے سولہ مئی سے 50 فیصد مسافروں کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹرینیں 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چلتی رہیں گی۔

17 مئی سے سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے، دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی، 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا۔

19 مئی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ این سی او سی نے متعلقہ اداروں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close