Featuredاسلام آباد

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

قومی اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ‏گئی۔

 

 

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سرائیل کی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مذمت کرتا ہے، قبلہ اول کوئی معمولی زمین کا ٹکڑا نہیں ہے، قبلہ اول پریلغاراسلام پرحملہ ہے۔

 

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پرجنگی جرائم کےتحت مقدمات چلائے جائیں، سلامتی کونسل کی فلسطین سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے، اقوام متحدہ ‏انسانیت کےخلاف مظالم بند کرائے۔

 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ترکی روانہ ہوں گا وہاں ترک وزیرخارجہ سےتبادلہ خیال ہوگا، فلسطینی وزیرخارجہ اور سوڈان کے ‏‏وزیرخارجہ بھی ترکی آئیں گے جہاں سے ہم 4ممالک کے وزرائےخارجہ نیویارک جائیں گے اور اقواممتحدہ دفتر سے جنرل اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کریں گے۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہوتے ہیں لیکن وہاں کے عوام خاموش نہیں، لندن کی سڑکوں پر اسرائیل مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج ہوا،فرانس کی حکومت نے پابندی لگائی لیکن وہاں کی عوام نےاحتجاج کیا جرمنی میں بھی اسرائیل کیخلاف احتجاج ہوا، امیدکرتا ہوں یورپی یونین میں انسانیت کے علمبردار ممالک آوازبلند کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close