Featuredاسلام آباد

خداکاشکرہے31مئی تک ضمانت میں توسیع ہوگئی

عدالت نے31 مئی تک ایف آئی اےکوتفتیش مکمل کرنےکاکہا، جب بھی عدالت نے بلایا ہم پیش ہوئے، تمام سوالات سےمتعلق ہم نے مکمل منی ٹریل دیں

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ تینوں ایف آئی آرمیں شوگراسکینڈل میں ملوث ہونے کا ذکرنہیں، کھلےعام کہہ رہاہوں ہم پی ٹی آئی کاحصہ تھےہیں اوررہیں گے، ہم عمران خان کے خلاف نہیں ، میرےدوست میرےساتھ کھڑےہیں،وزیر اعظم سے جاکر ملے ہیں۔

وزیراعظم سےملاقات کے باوجود پنجاب حکومت نےہمارےخلاف انتقامی کارروائی شروع کی لیکن خان صاحب انصاف پسندانسان ہیں، امید ہے وہ انصاف کریں گے۔

یہ بھی پرھیں: ’حرکت میں برکت ہے‘ پارٹی کیلئے جہاز کا استعمال ضروری تھا: جہانگیرترین

پنجاب حکومت نےمیرےگروپ کےلوگوں پردباؤڈالنا اور میرےگروپ والوں کے تبادلےشروع کردیے، راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں نامزد کیا ہےوہ اسمبلی میں بات کریں گے اور دیگرایم پی ایزسےبھی بات کرتےہیں ہمارے گروپ سے بھی کریں۔

میں نےنہ کسی کانام لیاہےنہ میں نام لوں گا، ہم پی ٹی آئی سےباہرنہیں نکلے،پی ٹی آئی میں موجودہیں، ہم حکومت کے ساتھ ہیں اس میں کسی کوشک نہیں ہونا چاہیے۔

الگ گروپ ہرپارٹی میں ہوتےہیں،آئینی حق سےبات کریں گے،اس گروپ کےجوفیصلےہوں گےوہ اجتماعی ہوں گے، میراخیال ہےکوئی معاملہ ٹیڑھاہوگیاہے اسے سیدھا کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close