اسلام آباد

پارلیمنٹ کے لان میں جمہوریت کے شہداء کیلئے یادگار تعمیر، آج ہمیں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کا عہد کرنا ہے، ایاز صادق

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاکہ پارلیمنٹ کے لان میں جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والے شہداءکی یاد میں یادگا رتعمیر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے لان میں جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کی یاد میں یاد گار کا افتتاح کرنے کی تقریب کے موقع پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یاد گار کی تعمیر کا سہرا چیئرمین سینیٹ رضاربانی کوجاتاہے، آج ہمیں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کا عہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کے واقعے سے پارلیمنٹیر ینز کے سر جھکے ہوئے ہیں، ہمیں پارلیمنٹ سمیت ہرجگہ سننے اوربرداشت کرنے کی پالیسی اپنانا ہوگی، اس واقعے سے ان لوگوں کے ہاتھ مضبوط ہوئے جو جمہوریت نہیں چاہتے، ہمیں اپنے رویوں سے جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے۔ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ہم یہاں ہاتھا پائی کر نے آئے ہیں یا عوامی مسائل حل کرنے۔ یادگار جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کی یاد میں بنائی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close