اسلام آباد
نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد : توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔
میاں اقبال برکت، محمد اشرف اور اسلم عزیز نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے پاس متبادل فورم موجود ہے، نیلامی رکوانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ متبادل فورم موجود ہونے پر ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت یہ درخواستیں نہیں سن سکتی۔