Featuredاسلام آباد
اپوزیشن کی جانب سے فلسطین پر منظور قرار داد اقوام متحدہ میں جمع
اسلام آباد: اپوزیشن نےقومی اسمبلی میں فلسطین پر منظور قرار داد اقوام متحدہ میں جمع کرادی
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں فلسطین سے متعلق منظور قرار داد اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کرادی ۔
شہباز شریف کی قیادت میں اراکین اسمبلی اقوام متحدہ کے دفتر پہنچے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، مولانا اسد اور دیگر پارلیمانی قائدین بھی ہمراہ تھے۔
شہباز شریف نے فلسطین سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کے نمائندے کے حوالےکی۔
اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر میں کئی دہائیوں سے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں، مسائل حل نہ ہوئے تو دنیا میں کبھی امن نہیں آئےگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطین اورکشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے، اقوام متحدہ فلسطین کے حوالے سے جلد قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔