اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں سے یکجہتی میں سارا پاکستان ہم آواز بن گیا
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں یکجہتی فلسطین مارچ
اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں سے یکجہتی میں سارا پاکستان ہم آواز بن گیا۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں یکجہتی فلسطین مارچ ہوا
مارچ میں ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھاکہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر دو ٹوک مؤقف اپنایا ہے، پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی ہے جسے اقوام متحدہ کے دفتر میں ان کے نمائندے کو پیش کر دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ وفد کے ساتھ فلسطینی سفارت خانے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک کے کونے کونے میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
سیاسی و مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے تحت اجتماعات بھی منعقد کیے گئے۔