اسلام آباد
جاوید لطیف 8 اور مراد سعید پر 2 روز کیلئے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے: انکوائری کمیٹی کی سفارش
اسلام آباد: انکوائری کمیٹی نے جاوید لطیف اور مراد سعید کو جھگڑے کا ذمہ دارقرار دیتے ہوئے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کر دی ۔رپورٹ سپیکر سردار ایاز صادق کو ارسال کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے ایم این اے مراد سعید کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی انکوائری کا ڈراپ سین ہو گیا ، انکوائری کمیٹی نے دونوں کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جاوید لطیف پر 8جبکہ مراد سعید پر 2روز کیلئے ایوان میں داخلے پر پابندی کی سفارش کر دی۔ یاد رہے دونوں ارکان اسمبلی میں چند روز قبل ’’پھٹیچر ‘‘کے بیان پر تلخ کلامی ہوئی تھی جو ہاتھا پائی اور گالم گلوچ میں تبدیل ہو ئی جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحیققات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی ۔