اسلام آباد

کیپٹن صفدر نے نواز حکومت کے زیراثر چلنے والے ادارے کیخلاف قومی اسمبلی میں تقریر کر ڈالی

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے باعث پابندی عائد کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے اس کیخلاف قدم اٹھانے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تاحال گستاخانہ مواد گردش کررہا ہے لیکن مجھے کہیں پر بھی سائبر کرائم ایکٹ لاگو ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے سوشل میڈیا پر پابندی کیوں عائد نہیں کر رہا ہے؟ یہ ملک کو انتشار کی جانب لے جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close