اسلام آباد

پاکستان پوسٹ کا ڈیجیٹل فرنچائز منصوبہ کامیابی سے جاری

اسلام آباد: پاکستان پوسٹ کا ڈیجیٹل فرنچائز منصوبہ کامیابی سے جاری ہے، اگلے سال تک پرانے خستہ حال پوسٹ آفسز بھی ڈیجٹل پوسٹ آفسز بن جائیں گے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ کا ڈیجیٹل فرنچائز منصوبہ کامیابی سے جاری ہے، اندرون ملک یو ایم ایس اور بیرون ملک ای ایم ایس پلس کو عوام میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

 

ملک بھر میں ڈیجیٹل فرنچائز کی تعداد 2200 ہوگئی، پاکستان پوسٹ نے جدید تقاضوں کے مدنظر ڈیجیٹل فرنچائز کے منصوبے کا آغاز کیا۔ ڈیجیٹل فرنچائز نہ صرف ٹیکنالوجی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بلکہ معیاری پوسٹ آفسز پر مشتمل ہیں۔

 

اگلے سال تک پرانے خستہ حال پوسٹ آفسز بھی ڈیجٹل پوسٹ آفسز بن جائیں گے، اس منصوبے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے شروع کیا گیا تھا۔ پاکستان پوسٹ کا ای ایم ایس پلس سروس بھی دنیا کے تمام ممالک میں فعال کیا گیا ہے۔

 

اندرون ملک یو ایم ایس اور بیرون ملک ای ایم ایس پلس کی عوام میں بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close