اسلام آباد
میرے خلاف ریفرنس اسپیکر نے پریشر میں آکر بھیجا، کوئی غلط کام نہیں کیا، جہانگیر ترین
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرے خلاف ریفرنس سپیکر ایاز صادق نے پریشر میں آکر بھیجا تھا ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، صرف الزامات لگائے گئے۔ نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام "ندیم ملک لائیو”میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھر پور طریقے سے جیت گئے ہیں،پاناما کے فیصلے پر آج سے زیادہ خوشی ہوگی۔پاناما کیس کا رزلٹ لیٹ ہو گیا ، امید ہے کہ نتیجہ اسی ہفتے تک آجائے گا،قوم کو اب مزید انتظار نہیں کروانا چاہیے۔پاناما کیس کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا جس کے بعد پاکستان کی سمت تبدیل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے قطری خط کا جواب دے،جب حکومت اس کیس میں پھنسی تو اس نے قطر سے فرضی خط بنوالیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کی نوبت ہی نہیں آنی چاہیے تھی۔