شوگر اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے
شوگر اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے نیب راولپنڈی نے اپنی تحقیقات میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ کو تین جون کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے
نیب ذرائع کے مطابق یونس ڈھاگہ کو چینی ایکسپورٹ سے متعلق کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نیب راولپنڈی نے اس سےقبل یونس ڈھاگہ کو اٹھائیس اپریل کو طلب کیا تھا تاہم نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل میں عبوری ضمانت منظور
تین جون کو طلبی کے موقع پر سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے انٹرمنسٹری کمیٹی کی میٹنگز کے منٹس سمیت چینی کی عالمی، مقامی قیمت کا تعین کیسےکیاگی؟ کا ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس ڈھاگہ کو سمریز، سفارشات ،پیپر ورک ریکارڈ ساتھ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل نیب راولپنڈی شوگر اسکینڈل تحقیقات میں اہم شخصیات کے بیانات قلمبند کر چکاہے، جن میں جہانگیر ترین بھی شامل ہیں۔
23 مئی دو ہزار انیس کو وفاقی حکومت نے یونس ڈھاگہ کو سیکرٹری خزانہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ نوید کامران بلوچ کو نئے سیکرٹری خزانہ مقرر کیا تھا۔