Featuredاسلام آباد
سندھ میں3 ماہ کی بجائے ایک سال کیلیے رینجرز تعینات کرنے کی سفارش
وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے دی جانیوالی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم اہم فیصلے کریں گے جب کہ اندرون سندھ میں جرائم پیشہ افراد کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے اور اسپیڈی کورٹس لانے کی بھی سفارش کی گئی ہے
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور کراچی کے حوالے سے امن اومان کی رپورٹ پیش کی جس کے مندرجات کے مطابق سندھ میں 3 ماہ کی بجائے ایک سال کیلیے رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی ہے، رپورٹ میں سندھ اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پر فوری طور پر کنٹرول کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گورنر راج سے متعلق شیخ رشید احمد کا اہم بیان
اندرون سندھ جرائم پر قابو پانے کیلئے بھی تجاویز دی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اندرون سندھ میں جرائم پیشہ افراد کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں، سندھ میں مقدمات کیلئے سپیڈی کورٹس لانے کی سفارش کے ساتھ سندھ حکومت کی اضافی ایمونیشن کی درخواست منظور کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔