ایئر پورٹ پر طوفانی ہواؤں کے باعث تربیتی طیارہ الٹ گیا
ایئر پورٹ پر طوفانی ہواؤں کے باعث تربیتی طیارہ الٹ گیا جبکہ کچھ مقامات سے چھت کی سیلنگ بھی ٹوٹ کر گر گئی ، ائیرپورٹ مینجر عدنان خان کا کہنا ہے کہ نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں
اسلام اباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ بارش کے بعد بدانتظامی کھل کر سامنے آگئی، طوفانی بارش اور ہواؤں کےباعث تربیتی طیارہ الٹ گیا، طیارہ الٹنے سے پر کو نقصان پہنچا۔
حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سےطیارے کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ مقامات سے چھت کی سیلنگ بھی ٹوٹ کر گر گئی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔
تیز ہوا سے ایک دروازہ اور دو کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئی جبکہ بارش سے ایمگریشن ہال کی چھتیں ٹپکتی رہی ، جس کے باعث کمپیوٹر و دیگر قیمتی سامان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
ائیرپورٹ مینجر عدنان خان کا کہنا ہے کہ نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق صرف ایک معمولی شیٹ کو نقصان پہنچا ۔
یہ بھی پڑھیں: سیدو شریف ائیرپورٹ سوات 17 سال بعد 26مارچ سے کمرشل فلائیٹس کے لیے آپریشنل ہوجائیگا
پنڈی،اسلام آباد سمیت گردونواح میں رات گئےسے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
واسا کی ٹیموں نے نکاسی آب کا آپریشن مکمل کرلیا ہے ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی گوالمنڈی کےمقام پر 7فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا راجہ شوکت کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مکمل نظر ہے ،واسا کوالرٹ کردیا ہے۔
آیسکو ریجن کے بیشترعلاقوں میں شدید آندھی اور موسلادھاربارش سے متعددفیڈرزپرفالٹ اور ٹرپنگ آگئی ، ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش رکتےہی اسٹاف نےبجلی بحالی کاکام شروع کر دیاہے ، 70 فیصدسے زائد متاثرہ علاقوں کی بجلی جلدبحال کر دی گئی۔