اسلام آباد

ملک میں اب تک کتنے افراد کروناویکسین کی ڈوز لگاوا چکے ہیں؟

اسلام آباد: محکمہ صحت نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے نئے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔

 

 

 

 

محکمہ صحت کے مطابق ملک میں اب تک 1550553 ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔ ویکسین کی پہلی ڈوز1121402 لگائی گئی۔ جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوزلگانے کی تعداد429223 ہے۔

 

ملک میں آج سے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع ہوگئی ہے۔

 

شہری کوویڈ ۔19 ویکسینیشن کے لئے اپنا CNIC نمبر 1166 پر بھیج کرکوڈ حاصل کریں اور موصول او ٹی پی کے ساتھ ویکسینیشن سنٹر جاکر ویکسینیشن لگوائیں۔

 

وفاقی وزیر اسدعمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویکسینیشن ڈرائیو میں تیزی وفاق کی بھاری سرمایہ کاری سے ممکن ہوئی، اب تک ویکسین کی خریداری تقریباً ایک ارب ڈالر کے چوتھائی تک پہنچ چکی، اگلے سال مزید ویکسینیشن کی خریداری پر زیادہ خرچ کریں گے۔

 

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا انفیکشن سے جاں بحق افراد کی تعداد21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 92 افراد انتقال کرگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close