Featuredاسلام آباد
دو ماہ میں افغان بارڈر کی فینسنگ مکمل ہوجائے گی: شیخ رشید
اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، دو ماہ میں افغان بارڈر کی فینسنگ مکمل ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جاری ویڈیو بیان میں اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا، ہمارے دور میں اسلام آباد پولیس کے شہداء کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو محفوظ بنائیں گے، نئے ایگل اسکواڈ کو سیف سٹی کے ساتھ منسلک کررہے ہیں۔ آج 2 روزہ دورے پر شمالی اور جنوبی وزیرستان جارہا ہوں۔ دو ماہ میں افغان بارڈر کی فینشنگ مکمل ہوجائے گی۔