اسلام آباد

ہمیں مرکزی ماحول دوست پالیسیوں کی طرف گامزن ہونا چاہیئے

اسلام آباد : آئیے ہم سب قدرت کی تخلیق کی بحالی کے لئے متحد ہوجائیں

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مرکزی دھارے کی ماحول دوست پالیسیوں کی طرف گامزن ہونا چاہیئے، آئیے ہم سب بحالی کے لئے متحد ہوجائیں۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ماحولیات کے عالمی دن پر آئیے ہم سب قدرت کی دوبارہ تخلیق اور اس کی بحالی کے لئے متحد ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحولیاتی نظام کی فوری بحالی کے لئے مرکزی دھارے کی ماحول دوست پالیسیوں کی طرف گامزن ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب قدرت سے صلح کریں کیوں کہ ہم ہی ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close