اسلام آباد
احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹس جاری کردیے جج اصغر علی نے ہدایت کی کہ فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک کرکے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے
احتساب عدالت میں سابق چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرانے کا اعلان
عدالت نے فرزانہ راجہ کو ریفرنس سے الگ کرکے فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی کو بھی طلب کرلیا اور سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔