اسلام آباد

سعد رفیق کے گناہ پر اعظم سواتی استعفی دے دیں یہ بے تکی بات ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر کیا کرسکتا ہے، وزیر خامیاں اور اس کا حل بتاتا ہے، وزیر کی ہدایت پر عملدرآمد کے بعد حادثہ ہوگا تو وہ ذمہ دار بھی ہوگا

سابق وزیر ریلوے کا نام لے کر کہا کہ سعد رفیق کے گناہ پر اعظم سواتی استعفی دے دیں یہ بے تکی بات ہے، پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، یہ لوگ اتنے سال حکمران رہے، کیا کرتے رہے۔

یہ بھی پرھیں: سعد رفیق نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت قرار دیدیا

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ مکمل ہوگا تو حادثات میں کمی آئے گی، حادثے کی وجوہات پر اتنی جلدی کوئی بیان نہیں دے سکتا، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close