اسلام آباد

چوہدری نثار کا پیپلز پارٹی دور حکومت میں امریکیوں کو ویزوں کی فراہمی کے حوالے سے وزارت داخلہ میں موجود ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلزپارٹی دور حکومت میں امریکیوں کو ویزوں کی فراہمی کے حوالے سے وزارت داخلہ میں موجود ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ کر لیا ، معاملے میں وزارت داخلہ کا کیا کردار رہا، ان پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیپلزپارٹی دور حکومت میں امریکیوں کو جاری کئے گئے ویزوں بارے وزارت داخلہ سے ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اپنے دور میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر ویزوں کی فراہمی بارے بیان کے تناظر میں وزارت داخلہ کے کردار کے حوالے سے کردار اور دیگر پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close