اسلام آباد
تباہی سرکار اب پیٹرولیم لیوی کو ایف بی آر کی وصولی میں شامل کر رہی ہے
اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 242 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت بلواسطہ ٹیکس کے ذریعے 242 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تباہی سرکار اب پیٹرولیم لیوی کو ایف بی آر کی وصولی میں شامل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی سے حاصل رقم اب این ایف سی میکینزم کے مطابق فیڈرل ڈویزبل پول میں شامل نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔