اسلام آباد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 57 مریض کی اموات

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 57 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 633 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 581 ہوچکی ہے.

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 35 ہزار 695 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 668 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.34 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کروناوائرس کے 2 ہزار 760 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close