Featuredاسلام آباد

وفاقی وزیرحماد اظہر نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بجٹ سیشن کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہر نے جیسے ہی اپنی تقریر کا آغاز کیا تو مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوان سے چلے گئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے دونوں رہنماؤں کو اپنی تقریر سننے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ سینے پر لگے کرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے سے نہیں دھلیں گے۔

حماد اظہر نے اپنی تقریر میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کرپشن سے ترقی دیکھنی ہےتو سندھ کا حال دیکھ لیں، کرپشن کےسر پر ترقی ہوتی تو سندھ کیلی فورنیا سے آگے ہوتا۔

 

حماد اظہر نے کہا کہ چار فیصد گروتھ پر بلاول بھٹو کو بہت تکلیف ہو رہی تھی، پیپلز پارٹی دور کے پانچ سال میں ایک بھی سال ایسا نہیں تھا جس میں وہ ایک فیصد گروتھ حاصل کر لیتے، تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے پاس سب سے زیادہ گئی ہے۔

حماد اظہر نے الزام عائد کیا کہ ان کے دور میں مہنگائی کی شرح زیادہ تھی، یہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کرتے تھے،ان کے
دور میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب پانچ سال میں نیچے گیا تھا، جنہوں نے زندگی میں کوئی کام نہ کیا ہو تو ایسے ہی بیان دیتےہیں،ہمارے حلقے میں کتےکاٹنےکی کوئی بیماری نہیں پھیلی، ہم ابھی تک اپنے حلقوں میں ایچ آئی وی ایڈز سے محفوظ ہیں

 

نون لیگی قائدین کو نشانے پر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے تھے تم ڈرون حملے کئے جاؤ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close