اسلام آباد

گوشواروں میں ابہام: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر ارکان کو نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشواروں میں ابہام پر وزیر اعظم نوازشریف کو نوٹس جاری کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشواروں میں ابہام پر وزیر اعظم نوازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، خرم دستگیر، محمد بشیر ورک سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کر دیے ۔اس کے علاوہ حمزہ شہباز کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے لاہور کی جائیداد سے متعلق تفصیلات طلب کی گئیں ہیں تاہم انہوں نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے ۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے سپیکر سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کے گوشواروں کو کلیئر قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close