اسلام آباد

آپریشن ضرب عضب شروع نہ کرتے تو داعش ملک میں پنجے گاڑ چکی ہوتی، سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے خارجی امور کے مشیر سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور اگر 2014 میں ضرب عضب شروع نہ کرتے تو ملک میں داعش پنجے گاڑ لیتی۔ اسلام آباد میں ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ اور امریکی سفارتخانے کے زیراہتمام پاک امریکا مذاکرے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سفارتکاری ایک جاری عمل ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے، پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے سکیورٹی اورمعاشی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان تمام سطح پر امریکا سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط اور معاشی حالت بہتر ہو چکی ہے۔ سی پیک سے معاشی ترقی کے مزید راستے ہموار ہوئے ہیں۔ 2013ء کے بعد 2018ء میں بھی پرامن انتقال اقتدار ہوگا، گزشتہ سال دہشتگردی کے واقعات میں 70 فیصد کمی آئی، آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی جب کہ 2014ء میں ضرب عضب شروع نہ کرتے تو داعش ملک میں پنجے گاڑ چکی ہوتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close