اسلام آباد
سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ اور ن لیگ کے سابق رہنما لیاقت جتوئی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔لیاقت جتوئی نے 22 جولائی کو دادو میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے اور عمران خان جلسے میں شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ لیاقت جتوئی نے کچھ عرصہ قبل ن لیگ کو خیر باد کہا تھا۔