اسلام آباد

جی ڈی اے کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم سے جی ڈی اے کی ملاقات میں وفاقی بجٹ، سندھ کے حالات اور قومی ایشوز پر بات جیت ہوئیے۔

وزیر اعظم عمران خان سے فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں جی ڈی اے کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر و دیگر ارکان موجود تھے۔

جی ڈی اے نے وزیر اعظم کو بجٹ کی منظوری میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی اور وفاقی بجٹ، سندھ کے حالات اور قومی ایشوز پر بات جیت کی۔

فہمیدہ مرزا نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ ناروا حکومتی سلوک کا معاملہ بھی اٹھادیا، فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا، وفاق میں اپوزیشن کو بھرپور وقت دیا جاتا ہے مگر سندھ میں بولنے نہیں دیا جاتا ، حکومت سندھ کی اپوزیشن کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں عوام سے سہولتیں چھینی جارہی ہیں، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے ارکان دونوں صوبائی اسمبلی میں عوامی ایشوز پر بات کریں گے، ان معاملات پر اب مزید خاموش نہیں رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close