Featuredاسلام آباد

ریلوے 17 گریڈ کے 15 ٹیکنیکل کنٹریکٹ افسران کو ٹیسٹ کوالیفائی کرنے کا حکم

اسلام آباد:چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ریلوے کے 15 ٹیکنیکل افسران کی مستقلی سے متعلق کیس پر سماعت کی سپریم کورٹ نے ریلوے کے 17 گریڈ کے 15 ٹیکنیکل کنٹریکٹ افسران کو ایف پی ایس سی ٹیسٹ کوالیفائی کرنے کا حکم دے دیا

دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے عذر پیش کیا کہ ان کے موکل گیارہ سال سے نوکری کر رہے ہیں، ٹیسٹ کوالیفائی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، میں کئی سال سے سپریم کورٹ کا وکیل ہوں لیکن اگر آج ایل ایل بی کا امتحان دینا ہوا تو پاس کرنا مشکل ہوگا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ 17 گریڈ میں ہیں اور بنیادی ٹیسٹ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھی بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیاں کر کے پاکستان ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں:محکمہ خزانہ سندھ نے پی ایچ ڈی ملازمین کو الاؤنس دینے سے معذرت کرلی

ریلوے میں جس طرح پہلے نوکریوں کی بندر بانٹ کی گئی اس کے حالات آپ کے سامنے ہیں، سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں جس میں 16 گریڈ سے اوپر کی پوسٹ پر ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے ، آپ میں قابلیت ہے تو جا کر ایف پی ایس سی کوالیفائی کریں، سرکاری اداروں میں اب کوئی بغیر ٹیسٹ انٹرویو مستقل نہیں ہوسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close