Featuredاسلام آباد

مسلم لیگ ن نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد: شہباز شریف نے کسی کو کوئی پیغام نہیں بھیجا، فواد چودھری جھوٹ بول رہے ہیں

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف نے کسی کو کوئی پیغام نہیں بھیجا، شہباز شریف کیسے منع کرتے میٹنگ اسپیکر نے بلائی تھی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چودھری جھوٹ بول رہے ہیں، فواد چودھری صاحب پراپیگنڈا مشین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کے پاس کوئی سرکاری دستاویز ہے جس میں شہباز شریف نے منع کیا ہو، شہباز شریف کے دفتر کی کوئی سرکاری خط و کتابت ہے تو دکھائیں؟۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی اجلاس میں عدم شرکت پر کہا کہ کیا قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر شہبازشریف کے کہنے پر عمران خان نہیں آئے تھے ؟، نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کی تعیناتی کے لئے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے لئے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close