Featuredاسلام آباد

پیر کو بغیر ضمانت کے نیب کراچی کے دفتر جاؤں گا

اسلام آباد: سعید غنی نے کہا کہ نیب نے پریس ریلیز جاری کی ہے کہ میرے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، پیر کو بغیر ضمانت کے نیب کراچی کے دفتر جاؤں گا اور کہوں گا کہ میرے خلاف انکوائری کی جائے

انہوں نے کہا کہ میں ضمانت نہیں کرواؤں گا، 90 روز کے ریمانڈ کی درخواست پر بھی کوئی درخواست نہیں کروں گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب انہیں دھمکیاں دے رہا ہے، 264 ایکڑ زمین پر حلیم عادل شیخ

نےقبضہ کیا ہوا ہے، چیئرمین نیب حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیوں نہیں کرتے؟ کیوں ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالتے؟ لگتا ہے چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو حلیم عادل شیخ کے پاس بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی8 جون تک عبوری ضمانت منظور

سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین نیب حکومت سے بلیک میل ہوتے رہتے ہیں، انہیں تحقیقات سے کوئی خوف نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close