اسلام آباد

سیاست کو بدکرداری اور کرپشن کا ذریعہ بنانیوالے سیاست اور جمہوریت دونوں کیلئے زہر قاتل ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد: چوہدری نثار نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کے نام پر چند سیاسی رہنماء اور پارٹیاں عوام کو بےوقوف بنا رہی ہیں۔ ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچیں گے تو ترقی کا سفر ادھورا رہے گا۔ واہ کینٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، بہتر ذرائع آمدورفت اور کرپشن جیسے مسائل کے موثر تدارک کے لئے ضروری ہے کہ انتظامی مشینری اور خصوصاً بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ وزیرِ داخلہ نے منتخب نمائندگان  کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندہی اور انکے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام سچ اور جھوٹ، سیاست اور تجارت کرنے والوں کے درمیان تفریق کریں۔ سیاست کو بدکرداری اور کرپشن کا ذریعہ بنانے والے سیاست اور جمہوریت دونوں کے لئے زہر قاتل ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انتظامی مشینری اور بلدیاتی نمائندے اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں اور مسائل کے حل کے لئے میری معاونت کریں۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ منتخب نمائندے عام آدمی کی طاقت اور آواز بنیں اور منتخب نمائندے عوامی رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندہی کریں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند سیاسی رہنما سیاست کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی روش پر چل نکلے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close