اسلام آباد

جی 20 ممالک کی جانب سے کورونا وبا کے باعث قرضے موخر ہوجائیں گے

اسلام آباد: اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک کی جانب سے کورونا وبا کے باعث پاکستان کو مزید ایک ارب 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالرکا ریلیف ملنے کا امکان ہے جس کے تحت یہ قرضے موخر ہوجائیں گے

قرضوں کی ادائیگی پر ممکنہ ریلیف جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران ملے گا، جس کے بعد پاکستان کے موخر ہونے والے قرض کا حجم 3 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے شاہانہ اخراجات 28 سالہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوچکے ہیں

پاکستان کو مئی سے دسمبر 2020 میں پہلے مرحلے میں 1 ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا ریلیف ملا تھا اور جنوری سے جون 2021 تک مزید 1 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کے قرضے موخر ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close