Featuredاسلام آباد
جب عمران خان کا فون ہیک کیا گیا اس وقت نواز شریف کی حکومت تھی
اسلام آباد: سوال یہ ہے کہ عمران خان کا فون کیوں ہیک کیا جارہا تھا؟۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ جب عمران خان کا موبائل فون ہیک کیا گیا تھا اس وقت سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت تھی۔
سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سوال اٹھ رہے ہیں عمران خان کا فون کو ہیک کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ نریندر مودی کا نیٹ ورک جو سامنے آیا، اس میں نواز شریف کا نام کیوں آرہا ہے؟
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ججوں کے فون ٹیپ کروانا ان کی تاریخ رہی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مودی کی نواز شریف سے دوستی تھی، جب عمران خان کا فون ہیک کیا گیا تو اس وقت ملک میں نواز شریف کی حکومت تھی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں گئے، حریت رہنماؤں سے نہیں ملے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مودی اپوزیشن کی فون ہیک کر رہے تھے، سوال یہ ہے کہ عمران خان کا فون کیوں ہیک کیا جارہا تھا؟۔