اسلام آباد

عالمی برادری اپنے مفادات کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے، مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اپنے مفادات کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے تاہم  امریکا کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔  مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک بھارت مذاکرات کے لئے امریکی ثالثی کی پیش کش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، کینیڈا کی مدد سے کئی ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں۔

مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نیوکلیئر سپلائی گروپ میں ممبر شپ کے لئے امتیازی سلوک کا سامنا ہے جب کہ امریکا کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، ہمیشہ دشمن نہیں رہ سکتے تاہم عدم استحکام خطے کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے جب کہ عالمی برادری اپنے مفادات کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے۔ مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ سے ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close