Featuredاسلام آباد
اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سےاندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا
این سی او سی کا کہنا ہے کہ شہری پریشانی سےبچنےکےلیے31جولائی تک ویکسین لگوالیں اور شہری ویکسی نیشن کراکرسرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
دوسری جانب این سی اوسی نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 18سال سے زائد عمر کے افراد بلا ویکسی نیشن اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے، پابندی کا اطلاق یکم اگست سےاندرون ملک پروازوں پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانات سے متعلق این سی او سی کا اہم فیصلہ
این سی او سی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سفر کرنے والےپابندی سےمستثنیٰ ہوں گے، ری ایکشن کی وجہ سے ویکسین نہ لگوانے والے پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے جبکہ غیرملکیوں کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
این سی اوسی کے مطابق بیرون ملک سے ویکسینیشن کی دستاویزرکھنے والوں پربھی پابندی عائد نہیں ہوگی۔