اسلام آباد

قومی حج پالیسی2017ء کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے قومی حج پالیسی 2017ء کا اعلان کردیا۔ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ کامیاب درخواست گزاروں کا اعلان 28 اپریل کو ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ حج پالیسی کے تحت رواں سال 60 فیصد سرکاری اسکیم جبکہ چالیس فیصد پرائیوٹ اسکیم کے تحت عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے سرکاری حج اسکیم کے درخواستگزاروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے تحت کیا جائیگا۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے عازمین حج کو 2 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ کراچی، کوائٹہ اور سکھر ریجن کے عازمین کو 2 لاکھ 70 ہزار روپے کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ جبکہ قربانی کیلئے 13 ہزار 50 روپے اضافی دینا ہوں گے۔ سردار یوسف نے بتایا  کہ نئی پالیسی کے تحت حج بدل صرف پرائیوٹ آرگنائزرز کے تحت کیا جاسکے گا۔ جبکہ 7 برسوں میں سرکاری اور 5 سال میں پرائیوٹ اسکیم کے تحت دوسرا حج کرنے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ تاہم خاتون کے ساتھ بطور محرم اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close