کلبھوشن جیسے ریاست دشمنوں کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس
اسلام آباد: پاک فوج کی اعلیٰ ترين قيادت نے واضح کرديا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن ياديو جيسے رياست دشمن عناصر کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہيں کيا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس نے صاف صاف بتا دیا کہ کلبھوشن یادیو جیسے ریاست دشمن عناصر کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال سمیت کلبھوشن یودیو کے معاملے پر غور کيا گيا۔ دوران اجلاس ملک بھر ميں جاری مردم و خانہ شماری ميں جاری تعاون اور آپريشن ردالفساد کے تحت کامياب کارروائيوں کو سراہا گيا، اِس موقع پر آرمي چيف جنرل قمر جاويد باجوہ نے کامياب آپريشن رد الفساد پر فورسز اور انٹيلی جنس اداروں کے کردار کو بھی سراہا۔