Featuredاسلام آباد
سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ ملازمین کے گریڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 5 نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روک دیئے
گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤ نس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کردیا گیا ہے، اسی طرح گریڈ 16 سے 22 تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو بھی دگنا کردیا گیا ہے، بڑھائے گئے الاؤنسز کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا۔