اسلام آباد

پلڈاٹ نے جماعتوں میں جمہوریت کی رپورٹ جاری کردی ، جماعت اسلامی پہلے جبکہ حکمران جماعت آخری نمبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پلڈاٹ نے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت سے متعلق پلڈاٹ کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن ملک کی سب سے کم جمہور ی جماعت ہے جبکہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے زیادہ جمہور ی جماعت کے درجے پر برقرار ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پلڈاٹ نے 2015میں سیاسی جماعتوں میں جمہوریت سے متعلق رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس تحریک انصاف کے جمہوری گراف میں 5فیصد کمی آئی اور تحریک انصاف جمہوری جماعتوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے ۔
رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی 56فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ،نیشنل پارٹی 47فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،تحریک انصاف 44فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ،عوامی نیشنل پارٹی 40فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ،پیپلز پارٹی 36کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ جمعیت علماءاسلام ف اور ایم کیو ایم 33,33فیصد کے ساتھ چھٹے نمبر پر اور مسلم لیگ ن 31فیصد کے ساتھ ساتویں اور آخری نمبر پر ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close