اسلام آباد

وفاقی حکومت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق تفصیلات آج جاری کرے گی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق تفصیلات آج جاری کرے گی، اس حوالے سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزیر مملکت فرخ حبیب پریس کانفرنس کریں گے

کامیاب جوان پروگرام کا ڈیش بورڈ آج سے عوام کیلئے لائیو کردیا جائے گا، اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کا پروگرام کی معلومات تک رسائی کا مطالبہ پورا کیا جا رہا ہے، چاہتے ہیں منصوبے میں شفافیت اور میرٹ کا جائزہ نوجوان خود لیں۔

پروگرام سے اب تک ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں، روزگار کی فراہمی اور با اختیار بنانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، قرض کی فراہمی کیلئے میرٹ اور شفافیت کا معیار 100 فیصد رہا۔

گذشتہ روز آئی ایم ایف کے مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض کی تقسیم اور تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا جبکہ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے منصوبے کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑ ھیں: پاور سیکٹر میں آئی ایم ایف کی شرط پر سبسڈی کے لیے نئی حکمت عملی تیار

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 68فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، تقریباً 20لاکھ نوجوان ہرسال جاب مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں، نوجوانوں کو بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع دینا بڑا چیلنج تھا،پروگرام نوجوانوں کو با اختیار اور روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوا۔

عثمان ڈار نے کہا تھا کہ منصوبے سے ہزاروں نوجوان ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے ہیں، پروگرام میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

آئی ایم ایف نمائندے نے پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close