مشال خان کے بیہمانہ قتل پر افسردہ ہوں، وزیراعظم نواز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم میاں نوازشریف نے مردان واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشال کے بیہمانہ قتل پر افسردہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مردان کی یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو باور کرایا جائے کہ ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی، پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے اور پوری قوم کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، ریاست اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، بےحس ہجوم کی طرف سے طالب علم کے قتل پر بےحد دکھ ہوا، قوم برداشت اور قانون کی حکمرانی کیلئے صبر کا مظاہرہ کرے، کوئی باپ اس خوف سے بچے کو تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی۔ یاد رہے کہ مشال خان کوعبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔