Featuredاسلام آباد

حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا تو الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر ہوسکتے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرونک ووٹنگ میشن کے‌ حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا توالیکشن ای وی ایم پر ہوسکتےہیں

الیکشن کمیشن نےکہا36شرائط پوری ہوں تومشین استعمال کی جاسکتی ہے، نئی ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پورا کرتی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشین موجودہ انتخابی نظام سے ایک قدم آگے ہے، الیکٹرانک ٹریل کے ساتھ پیپرٹریل بھی دستیاب ہوگی، ای ای ایم کےاستعمال سے انتخابی نتائج فوری دستیاب ہوں گے، ای وی ایم پر زور اس لیےہے کہ یہ انٹرنیٹ سےمنسلک نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ای وی ایم انتخابات میں شفافیت کابہترین ذریعہ ہے، اس کے استعمال سے دھاندلی کےامکانات کم ہوں گے ، ٹیکنالوجی کےحوالے سے تمام کام مکمل ہے ، اب انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے طریقہ کار تیار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑ ھیں :پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی استعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے

آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حکومت ن لیگ کی تھی اور وزیراعظم ن لیگ کے تھے، الیکشن کمیشن کےسینئر رکن آزاد کشمیرکےوزیراعظم کےہم زلف تھے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بھی آزاد کشمیر حکومت نے کی جبکہ پولیس اور انتظامیہ بھی ان کے تابع تھی۔

جب ن لیگ کو شکست ہوئی تو انہوں نےکہا دھاندلی ہوئی ہے، کونسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ ان کے الزامات دور کیےجا سکیں؟ وہ الیکشن ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، الیکشن جیت جاتے ہیں تو کہتے ہیں انتخابات ٹھیک ہوئے۔

وزیراعظم کامؤقف ہے انتخابی شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھاجائے اور ٹیکنالوجی سےالیکشن میں فرسٹ ورلڈ کی طرز پر شفافیت آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close