Featuredاسلام آباد

کوروناویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 سے کم کرکے 28 دن کردیا

اسلام آباد: ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ42 سے کم کرکے 28 دن کردیا ہے

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا اور 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، 10ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسینیشن کی جلد تکمیل وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انتہائی مفید قرار دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے افریقی، برازیلی ویریئنٹ کی موجودگی کی تصدیق،وزارت صحت

چند روز قبل معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آپ ویکسین کی دوسری خوراک کم وقت کے وقفے کے بعد بھی لگوا سکتے ہیں، سائنوفام 3 ہفتے، سائنوویک، ایسٹرازنیکا 4 ہفتے وقفے کے بعد لگواسکتے ہیں، اب آپ کو1166ایس ایم ایس کے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close