اسلام آباد

بجلی کے منصوبے جنریٹر نہیں کہ لگائیں اور بجلی آنا شروع ہوجائے، احسن اقبال

اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مخالفین پر کڑی تنقید کی ہے، کہتے ہیں حکومتیں بنانا یا گرانا عدالتوں کا کام نہیں، سیاسی فیصلے کرنے سے عدالتوں کی ساکھ متاثر ہوگی، مخالفین بجلی لوڈشیڈنگ اور قرضوں پر بھی سیاست چکما رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال پاناما فیصلے سے متعلق ایک سوال پر عمران خان اور پی ٹی آئی پر خوب گرجے برسے۔ بولے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ جو کام ووٹ کے ذریعے نہیں کر سکے وہ کام عدالت کا کندھا استعمال کر کے کیا جائے۔ سیاسی فیصلے کرنے سے عدالتوں کی ساکھ متاثر ہوگی، مخالفین بجلی لوڈشیڈنگ اور قرضوں پر بھی سیاست چکما رہے ہیں۔ بجلی کی پیدوار سے متعلق بھی وفاقی وزیر مناسب جواب نہ دے سکے اور کہا کہ بجلی کے منصوبے جنریٹر نہیں کہ لگائیں اور بجلی آنا شروع ہوجائے۔ احسان اقبال سائنسدان ثمر مبارک مند کے بیانات پر بھی سیخ پا دکھائی دئیے۔ احسن اقبال نے طویل لوڈشیڈنگ سے متعلق اپوزیشن کے دعووں کی بھی نفی کی اور  کہا کہ ملک بھر میں کہیں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، سیاسی ایجنڈے کے تحت ان ایشوز کو اچھالا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close