پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، کورونا کی شرح 8.09 فیصد سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، ایک دن میں مزید 73 مریض انتقال کر گئے اور 4700 سے زائد کورونا کیسز سامنے آ ئے جبکہ ملک میں کورونا کی شرح 8.09 فیصد سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان می کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناکے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 تک جا پہنچی۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےکے دوران ملک میں 59 ہزار 136کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے چار ہزار 786 مثبت نکلے، اس دوران ملک میں کوروناکی شرح 8.09فیصد رہی اور مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 ہو گئی۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کوروناکے کیسز کی تعدادچار لاکھ نو ہزار 578، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466 اور بلوچستان میں 31 ہزار 507 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں 93 ہزار 339، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 228 متاثر ہوچکے ہیں۔