Featuredاسلام آباد

آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبیﷺ پڑھائی جائے گی

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جو کچھ حضور ﷺ نے کیا وہ دنیا میں نہ کسی نے کیا نہ کرسکتا ہے

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ آٹھویں سےدسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائے گی، طلباجیسے سیرت طیبہﷺ کا مطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائے گا۔
 
‌تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آٹھویں سےدسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائے گی ، وزیراعظم نےاس سلسلے میں وزارت تعلیم کو جلد از جلد کام مکمل کرنیکی ہدایت کردی، عمران خان نے کہا تھا کہ جو کچھ حضور ﷺ نے کیا وہ دنیا میں نہ کسی نے کیا نہ کرسکتا ہے ، جتنا ہم انکی زندگی کے بارے میں پڑھیں گے،ہمیں معلوم ہوگا کہ انکا کتنا بڑا مقام ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ طلباجیسے سیرت طیبہﷺ کا مطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائے گا، جو کامیابیاں نبی کریم ﷺکو ملیں دنیا میں وہ کسی اور انسان کو نہیں ملیں، سیرت النبی ﷺ کو پڑھانے سے ہمارے بچے نبیٔ آخر الزماں ﷺ کی زندگی سے سیکھ سکیں گے۔
گذشتہ روز وزیر اعظم عمران نے یکساں قومی نصاب کا آغاز کیا تھا ، اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یکساں تعلیمی نصاب پہلا قدم ہے ، صرف اچھی تعلیم سیکھنا کافی نہیں اس راستے پر چلنابھی ضروری ہے، مشکلات کے باوجود یکساں تعلیمی نظام سے ہم ایک قوم بنائیں گے۔
 
عمران خان کا کہنا تھا کہ 10،9،8ویں جماعت میں سیرت نبیﷺ پڑھائی جائےگی اور 5سے6ماہ کےاندرسیرت نبیﷺ پڑھانے کیلئے اقدامات کریں، اللہ نے حکم دیا ہے کہ مسلمان نبیﷺ کی زندگی سےسیکھیں ، نبیﷺ کی زندگی سے سیکھیں گے تو اچھائی اور برائی کا پتہ چلے گا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close