Featuredاسلام آباد

مولانا طاہر اشرفی کی عاشورہ کی مجلس میں شرکت

 اسلام آباد: مولانا طاہر اشرفی کا امام بارگاہ کا دورہ، علماء کے ساتھ مجلس میں شرکت

افغان طالبان کا کابل امام بارگاہ میں جانا اور تمام مکاتب فکر کے حقوق کی حفاظت کا اعلان درست سمت میں قدم ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ہمراہ امام بارگاہ قصر زہرہ کا دورہ  کیا اور مجلس میں شرکت کی۔

اس موقع پر طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان دشمن قوتیں محرم کے دوران فساد چاہتی تھیں جنہیں ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوں لیکن باہمی اتحاد سے اس کو ناکام بنانا ہے۔

طاہر اشرفی  نے کہا کہ افغان طالبان کا کابل امام بارگاہ میں جانا اور تمام مکاتب فکر کے حقوق کی حفاظت کا اعلان درست سمت میں قدم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close