اسلام آباد
رکشہ سوار خاتون کی بےحرمتی پر ایف آئی آر درج
اسلام آباد: اوباش گھٹیا ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ رکشہ سوار خاتون کی بےحرمتی پر ایف آئی آر درج ہوگئی ہے، اوباش گھٹیا ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔
شہباز گل نے کہا کہ ایک اور ویڈیو جس میں موٹرسائیکل پر بیٹھی خاتون سے بدتمیزی ہوئی اس پر تفتیش ہو رہی ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ مینار پاکستان کیس میں 66 گرفتاریاں ہو چکی ہیں، 40 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھیج دیا، باقی کو پیر کے روز بھیجا جائے گا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پولیس مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ ایسے واقعات معاشرے کی افسوسناک حقیقت ہیں، ہم سب کو اس لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔